این بی پی کے محمد آصف نے 50 ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

(اسپورٹس ڈیسک): نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقد ہونے والی 50ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ 2026 کا شاندار اختتام ہو گیا۔ نو روزہ یہ تاریخی گولڈن جوبلی ایونٹ 13 سے 21 جنوری تک جاری رہا، جس میں ملک بھر سے صفِ اول کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ فائنل مقابلے میں این بی پی کے محمد آصف نے پنجاب کے رانا عرفان کو 6-3 فریمز سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رحمت علی حسنی، صدر و سی ای او نیشنل بینک آف پاکستان نے کہا کہ این بی پی پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے طویل عرصے سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا “نیشنل بینک آف پاکستان کو 50ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی اور سرپرستی پر فخر ہے۔ اسنوکر نے پاکستان کو عالمی سطح پر پہچان دلائی ہے، اور ایسے ایونٹس نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ہماری اسپورٹس وراثت کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ رحمت علی حسنی نے فاتح محمد آصف کو ٹرافی اور انعامات جبکہ رنر اپ رانا عرفان کو انعامات پیش کیے۔ انعامی تقریب میں پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) اور این بی پی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں موجود شخصیات میں عبدالقادر میمن (صدر پی بی ایس اے)، عالمگیر اے شیخ (سابق صدر پی بی ایس اے)، نوید کپاڈیا (سیکریٹری پی بی ایس اے و ٹورنامنٹ ڈائریکٹر)، شیر محمد (ایس وی پی و ونگ ہیڈ اسپورٹس ونگ این بی پی)، فیصل ناصر چاچڑ (ونگ ہیڈ ایس ایم ڈی این بی پی) اور ایم فرحان رفیق (سیکشنل ہیڈ اسپورٹس مینجمنٹ این بی پی) شامل تھے۔ اس موقع پر عبدالقادر میمن نے اسنوکر کے فروغ میں این بی پی کی مسلسل خدمات کے اعتراف میں رحمت علی حسنی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ تقریب کا اختتام کھیلوں کے فروغ، بہترین کارکردگی اور اسنوکر کی ترقی میں این بی پی کے اہم کردار کے عزم کے ساتھ ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں