وفاقی سرکاری اداروں کےلیے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار جاری

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ): وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں کیلئے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار جاری کردیے گئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کھلنے والے دفاتر کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے۔ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر صبح 9 بجے سے 2 بجے تک کام کریں گے جبکہ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں