بنگلہ دیش سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان
لاہور (سید جاوید حسن شاہ): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز 11 سے 15 مارچ تک بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی اور تمام میچز ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔
اسکواڈ میں چھ نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اب تک ون ڈے ڈیبیو نہیں کیا۔ ان نئے کھلاڑیوں میں عبدالصمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور شمیل حسین شامل ہیں۔ ان میں سے عبدالصمد، معاذ صداقت، سعد مسعود اور شمیل حسین حال ہی میں ابوظہبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف کھیلنے والی پاکستان شاہینز ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
15 رکنی اسکواڈ: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمیل حسین۔
سیریز کا شیڈول:
8 مارچ: پاکستان ٹیم کی بنگلہ دیش آمد
10 مارچ: پریکٹس سیشن
11 مارچ: پہلا ون ڈے — شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکا
13 مارچ: دوسرا ون ڈے — شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاک
15 مارچ: تیسرا ون ڈے — شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکا









