عید کے موقع پر ملک رفعت حیات کا پیغام، ملکی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل

(ویب ڈیسک): ملک رفعت حیات، صدر پاکستان پیپلز پارٹی اسکاٹ لینڈ نے عید کے پرمسرت موقع پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو دلی عید مبارک پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید خوشیوں، محبت اور بھائی چارے کا تہوار ہے جو ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
ملک رفعت حیات نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن سے محبت کے ایک مضبوط اور بے مثال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ملک کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کا دن ہمیں اتحاد، یکجہتی اور ایثار کا درس دیتا ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم اس موقع پر مستحق افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں