یوفون 5G لائسنس کے حصول کے بعد جدید ترین ڈیجیٹل سروسز کے آغاز کیلئے تیار ہے، حاتم بامطرف، صدر و سی ای او

(ویب ڈیسک): پی ٹی ایم ایل (یوفون) نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے 5G لائسنس حاصل کرلیا ہے۔ یوفون نے پی ٹی اے کے زیر اہتمام منعقدہ حالیہ اسپیکٹرم نیلامی میں5G خدمات کا عالمی معیار سمجھے جانے والے تیز ترین 3500 میگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈمیں سب سے زیادہ 120 میگا ہرٹز اسپیکٹرم خریدا تھا۔ ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط مجوزہ یوفون اور ٹیلی نار پاکستان انضمام کے بعد مشترکہ کمپنی پاکستان کے ٹیلی کام شعبے میں 292.4میگا ہرٹز پر مشتمل سب سے بڑے اور جامع اسپیکٹرم پورٹ فولیو کی حامل ہوگی۔
اس موقع پر صدر و سی ای او، پی ٹی سی ایل و یوفون، حاتم بامطرف نے 5G کے آغاز پر حکومت پاکستان، وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام اور پی ٹی اے کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یوفون ملک میں جدید ترین ڈیجیٹل سروسز کے آغاز کیلئے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 3500 میگا ہرٹز کا تیز ترین اسپیکٹرم ہمیں صارفین کو مثالی رفتار ، اور ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیلی نار پاکستان اور یوفون کی ضم شدہ کمپنی ایک ہزار میگا ہرٹز سے کم اسپیکٹرم کے شعبے میں بھی قابل ِ ذکر اثاثہ جات کی حامل ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں برق رفتار انٹرنیٹ اور معیاری ڈیجیٹل تجربے کے علاوہ اس جامع اسپیکٹرم کی بدولت کمپنی ملک کے کونے کونے میں قصبوں اور دیہات تک 5G پہنچانے میں بھی قائدانہ کردار ادا کرے گی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں