پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ماہرین نے مہنگی فیولنگ سے بچنے کیلئے پلگ ان ہائبرڈ گاڑیاں بہترین حل قرار دے دیا

​اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ ): ملک میں پیٹرول کی قیمتیں 321 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد صارفین کے لیے روایتی اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکلز (SUVs) چلانا ایک بڑا معاشی بوجھ بن گیا ہے۔ ان حالات میں ماہرین نے پلگ ان ہائبرڈ (PHEV) اور رینج ایکسٹینڈڈ (REEV) گاڑیوں کو پاکستانیوں کے لیے سب سے سستا اور پائیدار انتخاب قرار دے دیا ہے۔
چیری ماسٹر پاکستان کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ، سید آصف احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب نئی انرجی گاڑیوں پر بحث صرف ماحولیات تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ ایک خالص معاشی فیصلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے اعداد و شمار کے ذریعے واضح کیا کہ ایک عام پیٹرول SUV جو 10 کلومیٹر فی لیٹر مائلیج دیتی ہے، اسے چلانے کی لاگت تقریباً 32 روپے فی کلومیٹر آتی ہے، جبکہ عام ہائبرڈ گاڑی کی لاگت 18 روپے فی کلومیٹر پڑتی ہے۔
اس کے برعکس پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کو بجلی پر چلانے سے یہ لاگت کم ہو کر صرف 10 روپے فی کلومیٹر رہ جاتی ہے، جو پیٹرول کے مقابلے میں 22 روپے فی کلومیٹر کی براہ راست بچت ہے۔ ​سید آصف احمد نے کہا کہ پاکستان میں گھروں کی چھتوں پر سولر سسٹمز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تنصیب نے اس آپشن کو مزید پرکشش بنا دیا ہے۔ جن گھروں میں سولر نیٹ میٹرنگ موجود ہے، وہاں گاڑی چلانے کا خرچہ نہ ہونے کے برابر ہو جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی اتار چڑھاؤ اور درآمدی تیل پر انحصار ملکی معیشت پر بھی بوجھ ڈال رہا ہے، ایسے میں پلگ ان ہائبرڈ ٹیکنالوجی صارفین کو پیٹرول کی قیمتوں کے جھٹکوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ ​انہوں نے کہا کہ چیری کی نئی ٹیکنالوجی جیسے کہ Tiggo 9 PHEV، نہ صرف 170 کلومیٹر تک خالص الیکٹرک رینج فراہم کرتی ہے بلکہ لمبی مسافت کے لیے پیٹرول کا آپشن بھی رکھتی ہے، جس سے چارجنگ اسٹیشنز پر انحصار کی فکر ختم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں پاکستانی مارکیٹ میں گاڑیوں کی ترجیح تیزی سے پیٹرول سے بجلی کی طرف منتقل ہو جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں