پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں ای اینڈ (سابقہ اتصالات) کی سرمایہ کاری میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ): پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان میں ای اینڈ (سابقہ اتصالات) کی سرمایہ کاری میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق حالیہ میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ کمپنی نےبے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ان ذرائع کے حوالے سے کوئی علم نہیں جن کا ان خبروں میں حوالہ دیا جا رہا ہے ۔ ایک پبلک لسٹڈ کمپنی کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل درست اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اہمیت پر زور دیتی ہے، کیونکہ غیر مصدقہ معلومات مارکیٹ میں غیر ضروری قیاس آرائیوں کا سبب بن سکتی ہیں۔
پی ٹی سی ایل کے شیئر ہولڈرز کمپنی کی طویل المدتی حکمتِ عملی اور ترقی کے سفر میں تعاون کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں۔ اس عزم کا اظہار اہم اسٹریٹجک اقدامات سے ہوتا ہے، جن میں ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز کا حصول، 5G اسپیکٹرم کی خریداری، اور ملک بھر میں کمپنی کے فائبر نیٹ ورک کی مسلسل توسیع شامل ہیں۔
پی ٹی سی ایل کے بورڈ نے حال ہی میں کمپنی کی پہلی سہ ماہی 2026 کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے اور کمپنی کی مستقبل کی ترقی اور تبدیلی کے لیے واضح اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرتا رہے گا۔ ای اینڈ، مینیجنگ شیئر ہولڈر کی حیثیت سے طویل المدتی فوائد کی راہ ہموار کرنے اور پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو آگے بڑھانے کیلئے پی ٹی سی ایل کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششیں کرتا رہے گا۔ پی ٹی سی ایل اپنے صارفین، اسٹیک ہولڈرز، اور شیئر ہولڈرز کو مسلسل فائدہ پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں