عمران خان سے65 افراد کی 976ملاقاتیں، 30لاکھ کا کھانا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسینیٹر عرفان صدیقی نےسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہاکہ 179 دنوں میں عمران خان سے 65 افراد کی 976 ملاقاتوں،30 لاکھ روپے سے زائد کھانے اورخصوصی رہائشی یونٹ پر ایک کروڑ روپے کے اخراجات کے بارے میں حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔واضح رہے کہ صحافی زاہدگشکوری نے اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 179دنوں میں 65افراد سے 976ملاقاتیں کیں جس پر30لاکھ روپے سے زائد مالیت کاکھاناجبکہ خصوصی رہائشی یونٹ پرایک کروڑ روپے تک کے اخراجات آئے۔179 دنوں میں عمران خان سے 65 افراد کی 976 ملاقاتوں،30 لاکھ روپے سے زائد کھانے اورخصوصی رہائشی یونٹ پر ایک کروڑ روپے کے اخراجات کے بارے میں حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں
Load/Hide Comments









