دو لوگوں کے سامنے ہاں کہ دیا تو نکاح ہوگیا، اداکارائیں مذاق سمجھیں

کراچی (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام قطب آن لائن کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں علما حضرات کہتے ہیں کہ ڈراموں میں میاں بیوی کی اداکاری کرنے والوں کا نکاح اور طلاق اصل میں ہوجاتی ہے، مولانا کہتے ہیں کہ جی بالکل نکاح اگر دو افراد کی موجودگی میں ایجاب و قبول کرلیا تو ہوگیا، اسی طرح طلاق ڈرامہ میں کہی یا ویسے تو پہلی طلاقز ہوگئی، . کسی بھی اداکارہ نے اس مسئلہ کو سیریس نہیں لیا نہ ہی شریعی مسئلہ سمجھا ہے بلکہ سب اس کو انجوائےکررہے ہیں،جس پر اداکاروں اور سوشل ؐمیڈیا دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔اداکار علی عباس نے لکھا کہ ’میں نے ابھی گنتی کی ہے جس کے مطابق میں نے 97 نکاح کیے ہیں، میری بیویاں کہاں ہیں؟‘اداکارہ یشمہ گل نے ہسنتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے تو یہ بھی یاد نہیں کہ میں نے پہلی ہاں کس کو کہی تھی، میرا اصل شوہر کون ہے؟ استغفراللہ‘۔ماڈل مشک کلیم نے لکھا کہ ’ اِن اَن پڑھ نام نہاد علماء کی فیکٹ چیکنگ کرنے والا کوئی نہیں؟ پیمرا غلط معلومات کی بنا پر اس طرح کے مواد کو سنسر/پابندی عائد کیوں نہیں کررہا؟’اداکارہ اشنا شاہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے شوہر سے اس معاملے پر عجیب و غریب گفتگو کرنے کا وقت آگیا ہے‘۔اداکارہ انوشے اشرف نے لکھا کہ مذہب کو آزادی، روحانی وجود کا حقیقی راستہ بنانے کے بجائے یہاں ہمارے ’تعلیم یافتہ‘ علما/اسکالرز ایسے موضوعات پر گفتگو کررہے ہیں جو مذہب کو سخت اور محدود پیش کررہے ہیں.انہوں نے کہا کہ ’ہم ایسی باتوں پر ہنس سکتے ہیں لیکن حقیقت میں پریشان کن بات ہے کہ حالات اس نہج پر کیسے پہیچ گئے۔‘انوشے اشرف نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’اور اگر نکاح جائز ہو ہی گیا ہے شاید وہ ایک ہی بستر پر بھی بیٹھ سکتے ہیں؟ چونکہ اس پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی، کیا وہ گلے بھی لگا سکتے ہیں؟ ہاؤ سویٹ.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں