بھاگنے والے نہیں، جو کام کرسکتا ہوں اسے کرتا رہونگا، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد(غلام مرتضی )جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہےآئینی بنچ میں شامل نہ کرنے کا بار بار تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاگنے والے نہیں، جو کام کرسکتا ہوں اسے کرتا رہونگا، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب کے دوران بطور جج سپریم کورٹ مستعفی ہونے سے متعلق سوال پر جسٹس منصور علی شاہ نے صحافی کو جواب دیدیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے جسٹس منصور علی شاہ سے سوال کیا کیا آپ کے مستعفی ہونے سے متعلق افواہیں درست ہیں؟جسٹس منصور علی شاہ نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا یہ سب قیاس آرائیاں ہیں، بھاگ کر نہیں جائیں گے، جو کام کر سکتا ہوں، اسے جاری رکھوں گا۔
جسٹس منصور کا تقریب میں خطاب کے دوران بار بار آئینی بینچ میں شامل نہ ہونے کا تذکرہ بھی کہا سینئر جج سپریم کورٹ کا کہنا تھا ابھی ایک کانفرنس پر آیا اس کے بعد دوسری پر جا رہا ہوں، نظام کو جتنا بہتر کرنے کا اختیار ہاتھ میں ہے وہ کریں گے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں