بھارتی کپتان روہت شرماکی میڈیا کانفرنس
دوبئی (نمائندہ خصوصی)چمپئن ٹرافی 8 سال بعد ہونے والا بڑا ایونٹ ہے. آئی سی سی کے ہر ٹورنامنٹ اور ٹرافی کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، اور ہم اس پر مکمل فوکس کر رہے ہیں۔ورلڈ کپ ہمیشہ خاص ہوتے ہیں ہمارا دھیان اس بات پر ہے کہ ہم اپنی حکمت عملی کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں اور میدان میں بہترین کارکردگی کیسے دکھا سکتے ہیں۔بھارتی ٹیم اسپنرز اور آل راؤنڈرز کا کمبی نیشن ہے ہمارے اسکواڈ میں 2 اسپنرز ہیں جبکہ باقی 3 آل راؤنڈرز ہیں. پاکستانی نیٹ بولرز نے متاثر کیا ہے. ہمارے بلے بازوں نے بھی اعتراف کیا کہ وہ بہت اچھے تھےجس سے ہمیں تیاری میں مدد ملی۔شبمان گل کوئی شک نہیں ایک کلاس پلیئر ہیں اپنی کارکردگی سے خود کو منواتے ہیں۔ محمد شامی مکمل فٹ ہیں دوبار ردھم میں نظر آئے گے.
Load/Hide Comments












