انٹرنیشنل پیکجنگ فلمزگروپ کے مجموعی ریونیو میں 61فیصد اضافہ

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز گروپ نے 31دسمبر 2024کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کااعلان کردیا ہے۔ اس ششماہی میں کمپنی کے مجموعی ریونیو میں 61فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدّت کی 10.08ارب روپے کے مقابلے میں اس سال کمپنی کا مجموعی ریونیو 16.25ارب روپے رہاجوکہ61فیصد ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ 31دسمبر 2024کو ختم ہونے والی ششماہی میں انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز کا قبل از ٹیکس منافع 464.67 ملین روپے رہاجبکہ ہولڈنگ کمپنی کے مالکان سے منسوب منافع 567.63ملین روپے رہا۔ اس عرصہ کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی0.81روپے رہی۔گروپ کے ریونیو میں اضافہ نئی صلاحیتیں متعارف کرنے کی وجہ سے ہوا ہے جن میں نئی پراڈکٹ لائن اور برآمدی منڈیوں میں توسیع شامل ہیں۔ اس ششماہی میں کمپنی نے برآمدات سے 12ملین ڈالر کا ریونیو حاصل کیا۔
گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈ کی مجموعی آمدنی میں بھی بہتری آئی ہے جوکہ کمپنی کی ترقی اور مالیاتی کارکردگی میں استحکام کی عکاسی ہے۔ 31دسمبر 2024کو ختم ہونے والی ششماہی میں کمپنی نے 2250ملین روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی جوکہ مضبوط کیش فلوجنریشن اور کمپنی کی آمدنی کی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے۔انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈگروپ کے دونوں بڑے توسیع منصوبے مکمل طورپر آپریشنل ہیں۔ مینجمنٹ کی توجہ مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے استعمال پر مرکوز ہے جس سے منافع اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔
معاشی چیلنجز کے باوجود،گروپ نے اس مدّت کے دوران کامیابی کے ساتھ مسلسل ترقی،مارجن کو برقرار اور فلیکسیبل پیکجنگ سیکٹر میں مجموعی طورپر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل پیکجنگ فلمزگروپ مجموعی طورپر پیکجنگ سلوشنز کا ایک مکمل پورٹ فولیو پیش کرتا ہے جس میں سی پی پی، بی او پی پی اور بی او پی ای ٹی فلمیں تیار کی جاتی ہیں۔ ملک کے 2اہم مقامات پر واقع یہ پا کستان کا پہلا گروپ ہے جو ون ونڈوفلیکسیبل پیکجنگ سلوشنز فراہم کرتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں