پی سی بی نے بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز بغیرگیند کرائے ختم ہوگئے تھے۔آئی سی سی ٹکٹ کی واپسی کی پالیسی کے مطابق اگر میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو تو ٹکٹ ہولڈر مکمل رقم کی واپسی کے اہل ہوتا ہے۔ تمام انکلوژر کے ٹکٹ واپس کر دیے جائیں گےسواے ہاسپٹلیٹی باکسز (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز کے جو کہ رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہوں گے۔اہل ٹکٹ ہولڈرز پیر 10 مارچ 2025 سے جمعہ 14 مارچ 2025 کے درمیان منتخب TCS آؤٹ لیٹس پر اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔خریدار کو رقم کی واپسی کا دعوی کرنے کے لیے ذاتی طور پر TCS آؤٹ لیٹ جانا اور خریداری کے ثبوت کے طور پر اصل اور بغیر نقصان زدہ ٹکٹ پیش کرنا ہو گا. اس کی طرف سے کوئی اور رقم کی واپسی کا دعوی نہیں کرسکتا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں