کلیار شریف انڈیا میں حضرت خواجہ علاؤالدین احمد صابر ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
اسلام آباد(زاہد یعقوب خواجہ) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے کلیار شریف انڈیا میں حضرت خواجہ علاؤالدین علی احمد صابر ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 15 مارچ، 2025 تک زیارت فارم کے ذریعے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ عرس کی تقریبات 01 تا 08 ستمبر 2025ء کلیار شریف بھارت میں جاری رہیں گی۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق 200 پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کیلئے انڈیا بھجوایا جائے گا ۔ عرس کیلئے درخواستیں زیادہ موصول ہونے پر 15 اپریل 2024 کو وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے 200 زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔عرس سے متعلق دیگر تفصیلات /ہدایات/ درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہیں۔ وزارت پرانے فارم پر کوئی درخواست قبول نہ کرے گی۔ عوام کی آگہی کیلئے یہ بھی تاکید کی جاتی ہے کہ تمام درخواستیں وزارت میں براہ راست بھجوائیں۔ وزارت نے کسی فرد/ادارے یا کمپنی کو خود سے درخواستیں جمع کرنے یا پراسس کرنے کی اجازت نہیں دی۔












