چیمپئنز ٹرافی’نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی
اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ) نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ 9 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم،دبئی میں کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس کا فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا .جس میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم،دبئی کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز بائولر مچل سینٹنر لیڈ کریں گے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما تھی جن میں میزبان دفاعی چیمپئن پاکستان، بنگلہ دیش،افغانستان،بھارت،نیوزی لینڈ،انگلینڈ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا شامل تھیں۔ ان 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔












