وراثت میں خواتین کو حق دلانے کی مہم: موبی لنک بینک نے جی ایس ایم اے گلومو ایوارڈاپنے نام کر لیا

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل مائیکروفنانس ادارے، موبی لنک بینک نے خواتین کی مالی شمولیت اور اقتصادی خودمختاری کے میدان میں اپنی نمایاں حیثیت کو مستحکم کرتے ہوئے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے دوران جی ایس ایم اے گلوبل موبائل گلومو(GLOMO) ایوارڈز میں ’سی ایم اومارکیٹنگ مہم‘ ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ یہ ایوارڈ موبی لنک بینک کی انقلابی ’انویزیبل ایرز‘ (Invisible Heirs) مہم کو دیا گیا ہے، جو پاکستان میں خواتین کو منظم طریقے سے وراثتی حقوق سے محروم رکھنے کے مسئلے کو اُجاگر کرتی ہے، اور انہیں اپنا قانونی حق حاصل کرنے کے لیے مدد اور جدید سہولیات فراہم کرتی ہے۔یہ ایک تاریخی کامیابی ہے کہ پہلی مرتبہ کسی پاکستانی ادارے نے گلومو ایوارڈز کی ’سی ایم او مارکیٹنگ کمپین کیٹیگری‘ میں ایوارڈ جیتا ہے۔
’انویزیبل ایرز‘ مہم کا مقصد پاکستان میں صنفی بنیادوں پر رائج مالی عدم مساوات کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس مہم کا بنیادی جزو ’وراثت کیلکولیٹر‘ (Inheritance Calculator) ہے، جو موبی لنک بینک کی کنزیومر موبائل ایپ، ’دوست‘ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کیلکولیٹر کی مدد سے خواتین آسانی سے اپنی قانونی وراثت کا حساب لگا سکتی ہیں۔ مہم میں ایک موثر ویڈیو کہانی بھی شامل تھی، جس نے ان جذباتی و سماجی رکاوٹوں کو اجاگر کیا، جن کا سامنا خواتین کو وراثتی حقوق کے حصول کی جدوجہد کے دوران کرنا پڑتا ہے۔ اس ویڈیو نے ملک بھر میں اس دیرینہ مسئلے پر تفصیلی بحث کا آغاز کیا اور اس کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کی ترغیب دی۔
اس موقع پراظہارِ خیال کرتے ہوئے، سی ای او، جاز ، چیئرمین، موبی لنک بینک، اور ویون کےگروپ چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کےرکن، عامر ابراہیم نے کہا، ’’یہ ایوارڈ جدت کے ذریعے بامعنی سماجی تبدیلی لانے کے ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ ’انویزیبل ایرز‘ مہم نہ صرف ایک دیرینہ مسئلے کو اُجاگر کرتی ہے، بلکہ ایک عملی حل بھی فراہم کرتی ہے، جو خواتین کو اپنے مالی مستقبل کے فیصلے خود کرنے کا موقع دیتا ہے۔ یہ کامیابی ویون گروپ کے ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے معاشرتی ترقی اور مساوات کو فروغ دینے کے مشن پر عمل درآمد کا ثمر ہے۔‘‘
موبی لنک بینک کے صدر و سی ای او، حارث محمود چوہدری نے کہا،’’ہمیں ’انویزیبل ایرز‘ مہم کے لیے گلومو ایوارڈ جیتنے پر بے حد خوشی ہے۔ یہ مہم خواتین کی مالی آزادی میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کی جانب ایک جرات مندانہ قدم ہے۔ خواتین کو ان کے قانونی وراثتی حقوق حاصل کرنے کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرکے ہم نہ صرف زندگیاں بدل رہے ہیں، بلکہ پاکستان میں صنفی مساوات کے بیانیے کو بھی ازسرِ نو تشکیل دے رہے ہیں۔ یہ کامیابی ایک جدید اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ مالیاتی ادارے کی حیثیت سے ہمیں جدیدٹیکنالوجی سہولیات کی مدد سے خواتین کی پائیدار مالیاتی ترقی اور خودمختاری کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لانے کی قوت عطا کرے گی۔‘‘
یہ ایوارڈ موبی لنک بینک کے فِن ٹیک سہولیات کے ذریعے مالی شمولیت اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے مشن میں ایک اور سنگِ میل ہے۔ اس سے قبل، ’انویزیبل ایرز‘ مہم نے جی ایس ایم اے کے M360 ایشیا پیسفک 2024 میں ‘ڈیجیٹل نیشنز ویڈیو کری ایٹیویٹی ایوارڈ‘جیتا تھا۔ مزید برآں، موبی لنک بینک کو حالیہ ’جی ڈی آئی ای بی ایوارڈز 2025‘ میں 15 میں سے 14 کیٹیگریز میں ایوارڈ اپنے نام کرنے پر صنفی مساوات کے لحاظ سے سال کے 10 بہترین اداروں میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ بینک صنفی مساوات کے فروغ کے اپنے اقدامات کی بدولت دو سال سے مسلسل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ’بینکنگ آن ایکویلیٹی اسکورکارڈ پر سرفہرست ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں