اپنے خاندان کے فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کرائیں: شہریوں سے نادرا کی پرزور اپیل

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) نادرانے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فوت شدہ رشتہ داروں کے شناختی کارڈ فوری طور پر منسوخ کرائیں تاکہ سرکاری ریکارڈ کو درست رکھا جا سکے۔ نادرا کے مطابق ملک بھر میں 70 لاکھ سے زائد افراد کی وفات کا اندراج یونین کونسلوں میں ہو چکا ہے، لیکن ان کے شناختی کارڈ نادرا میں منسوخ نہیں کرائے گئے۔نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ متوفی کے بیٹے، بیٹی، شریک حیات یا والدین میں سے کوئی بھی شخص کسی بھی نادرا مرکز جا کر بغیر کسی فیس کے یہ عمل مکمل کر سکتا ہے۔
مزید برآں، نادرا شہریوں کو موبائل نمبرز پرایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کر رہا ہے تاکہ وہ جلد از جلد یہ قانونی تقاضا پورا کریں۔ نادرا نے خبردار کیا کہ اگر مرحومین کے شناختی کارڈ وقت پر منسوخ نہ کرائے گئے تو ورثاء کو اپنی شناختی دستاویزات کی پروسیسنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر کسی شہری کی وفات کا غلط اندراج ہوا ہے، تو وہ متعلقہ یونین کونسل کے سیکرٹری سے ریکارڈ کی تصحیح کرا سکتا ہے۔ نادرا نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور اپنے خاندان کے فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ جلد از جلد منسوخ کرائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں