ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا ہزارہ پولیس شہداء کی فیملیز کیلئے قرشی انڈسٹریزکے تعاون سے رمضان راشن پیکج کی فراہمی

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا پولیس شہداء کی فیملیز کیلئے قرشی انڈسٹریزکے تعاون سے رمضان راشن پیکج کی فراہمی۔ قرشی انڈسٹریز کے وفد نے محمد حفیظ جی ایم ایڈمن اینڈ سروسز کی قیادت میں ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی سے ملاقات کی اور ہزارہ پولیس کے 88شہداء کی فیملیز کیلئے خصوصی رمضان راشن پیکج فراہم کیا جن میں ضلع ہریپور کے 17، ایبٹ آباد 16، مانسہرہ33بٹگرام کے07تورغر کے 09، اپر کوہستان 01،لوئر کوہستان 01اور کولئی پالس کوہستان 04شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان آئے روز ملک میں امن و امان کی خاطر ہمت سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیئے۔ خیبرپختونخواہ پولیس اپنے شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور ہر خاص موقع پر شہداء اور انکی فیملیز کویاد رکھا جاتا ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے جی ایم ایڈمن محمد حفیظ کو ہزارہ پولیس کی جانب سے اعزازی شیلڈ و تعریفی سند بھی دی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں