بیٹی کی صحت میں بہتری پر محمد یوسف کا ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ جانے کا فیصلہ
لاہور (سید جاوید حسن شاہ) بیٹی کی صحت میں بہتری پر کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے دستیابی ظاہر کر دی۔محمد یوسف اب پاکستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خرابی کے باعث ٹیم کیساتھ جانے پر شش وپنج میں مبتلا تھے۔محمد یوسف کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے بیٹی کی طبیعت اب بہتر ہے لہذا ٹیم کے ساتھ جا رہا ہوں پاکستان ٹیم کے ساتھ جانا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دریں اثنا، قومی مردوں کی ٹیم وائٹ بال کے دورے کے لیے بدھ کی صبح نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہونے والی ہے۔پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیاہے۔16 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہنے والی سیریز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔ محمد یوسف شاہد اسلم کی جگہ لیں گے جو اس سے قبل بیٹنگ کوچ کے عہدے پر فائز تھے۔












