پاکستان کرکٹ ٹیم نئے کپتان کے ساتھ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ

لاہور (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے نئے کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے نئے کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی ہے۔قومی ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو شام کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔ سیریز کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا۔گرین شرٹس نے ہوٹل سے ایئرپورٹ روانگی سے قبل گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بدترین شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے محمد رضوان سے ٹی 20 ٹیم کی کپتانی واپس لے کر سلمان علی آغا کو کپتان مقرر کیا اور شاداب خان نے طویل عرصہ بعد ٹیم میں بطور نائب کپتان کم بیک کیا۔محمد رضوان سمیت اسٹار قومی بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہیں۔ تاہم یہ کھلاڑی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ اور رضوان بدستور قائد ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں