کرنسی نوٹوں کے حصول کیلئے ایس ایم ایس سروس کے اجراء سے متعلق شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں
لاہور (سید جاوید حسن شاہ)عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کیلئے ایس ایم ایس سروس کے اجراء سے متعلق میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں، زرائع کے مطابق ماضی میں اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کی اسیکم شروع کی تھی لیکن اب اسٹیٹ بینک عید الفطر کے موقع پر کمرشل بینکوں کو بڑی تعداد میں نئے بینک نوٹ جاری کر رہا ہے اور رواں سال رمضان المبارک میں کمرشل بینکوں کی 17000 برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کرچکا ہے تاکہ انہیں عوام الناس تک پہنچایا جا سکے.
Load/Hide Comments












