نیٹ فلکس کے ڈرامہ”ایڈولیسینس” نے ریٹنگز کی نئی تاریخ رقم کردی

لندن (این این آئی)نیٹ فلکس کے ڈرامہ”ایڈولیسینس” نے برطانیہ میں ریٹنگز کی نئی تاریخ رقم کر دی، اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو بن گیا۔نیٹ فلکس کے ڈرامے ”ایڈولیسینس” نے برطانیہ کی ٹی وی ریٹنگز میں پہلی بار سب سے اوپر آ کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔یہی نہیں اس ڈرامے نے بی بی سی کے مشہور شوز”دی اپرینٹس” اور”ڈیتھ ان پیراڈائز ”کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔نیٹ فلکس ٹوڈم پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کرائم ڈرامہ سیریز ایڈولیسینسکو صرف چار دنوں میں نیٹ فلکس پر 3.24 ملین ویوز ملے ہیں، اور یہ اسٹریمر کے ٹاپ شو کے طور پر ابھرا ہے۔ریٹنگز کے سرکاری ادارے بارب کے مطابق، “ایڈولیسینس کی پہلی قسط کو اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 6.45 ملین افراد نے دیکھا۔یہ برطانیہ میں کسی بھی اسٹریمنگ شو کے لیے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تعداد ہے، جو جنوری 2024 میں نیٹ فلکس کے ڈرامے فول می ونس کی 6.3 ملین ناظرین کی تعداد کو بھی پیچھے چھوڑ گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں