پریتی زنٹا کی مجموعی نیٹ ورتھ 30 ملین ڈالرکے قریب ہے
ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا 31 جنوری 1975 کو ایک فوجی خاندان میں پیدا ہوئیں، ان کا فلمی سفر بالی ووڈ سے شروع ہوا، جہاں انہوں نے اپنی پہلی فلم ”دل سے”سے ناظرین کے دل جیت لیے۔ اس کے بعد وہ”کیا کہنا”،”کل ہو نہ ہو”،”کبھی الوداع نہ کہنا”، ”ویر زارا”اور لکشیا جیسی کامیاب فلموں کا حصہ رہیں لیکن فلمی دنیا سے ہٹ کر، انہوں نے خود کو ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر بھی ثابت کیا، وہ انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کی ٹیم پنجاب کنگز کی شریک مالک ہیں اور کرکٹ کی دنیا میں بھی اپنی الگ پہچان رکھتی ہیں۔
پریتی زنٹا کی مجموعی نیٹ ورتھ تقریبا 30 ملین ڈالر (183 کروڑ بھارتی روپے)کے قریب ہے، ان کی آمدنی کا ذریعہ صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ کاروباری سرمایہ کاری اور برانڈ اینڈورسمنٹ بھی ہیں۔اگرچہ وہ کچھ عرصے سے فلموں سے دور ہیں لیکن وہ مختلف ذرائع سے اچھی کمائی کر رہی ہیں، رپورٹس کے مطابق، وہ ہر برانڈ اینڈورزمنٹ کے لیے تقریبا 1.5 کروڑ روپے چارج کرتی ہیں، جس سے ان کی مقبولیت اور اثر و رسوخ ظاہر ہوتا ہے۔












