ڈائریکٹر امرکوشک دیپیکا اور عالیہ دونوں کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند
ممبئی (نمائندہ خصوصی)دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ بالی وڈ کی دو سب سے مقبول اداکارائیں ہیں حال ہی میں معروف فلمساز امتیاز علی نے ان دونوں میں سے اپنی پسند ظاہر کی تھی اور عالیہ کو منتخب کیا تھا۔ جس کے بعد اب فلم استری 2 کے ڈائریکٹر امر کوشک نے بھی اس سوال کا جواب دیا ہے کہ ان کے خیال میں کونسی اداکارہ بہتر ہے؟بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں امر کوشک نے ایک مزے دار رپیڈ فائر رانڈ میں حصہ لیا جس کی کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریپڈ فائر میں میزبان کی جانب سے امر سے پوچھا گیا کہ وہ دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ میں سے کس کو بہتر اداکارہ سمجھتے ہیں؟ سوال کو جواب دیتے ہوئے ڈائریکٹر امر کوشک نے کہا کہ وہ دونوں اداکاراں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر دونوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کی بات ہوتو پھر ان کا انتخاب اداکارہ عالیہ بھٹ ہیں۔
اس سے پہلے اسی چینل پر ایک انٹرویو میں فلمساز امتیاز علی سے بھی یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ وہ دیپیکا اور عالیہ بھٹ میں سے کس کو منتخب کریں گے؟اگرچہ امتیاز علی نے دونوں اداکاراں کے ساتھ مختلف فلموں میں کام کیا ہے اور انہوں نے اپنی ہائی وے ہیروئن عالیہ کو منتخب کیا تھا۔امر کوشک نے ابھی تک دیپیکا اور عالیہ میں سے کسی بھی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کیا ہے لیکن سال 2024 میں انہوں نے بتایا تھا کہ اگر وہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرتے تو وہ چنئی ایکسپریس طرز کی کامیڈی فلم بنانا پسند کرتے۔امر کاشک کی ہدایتکاری میں بننے والی آخری فلم استری 2 تھی جو میڈاک ہارر کامیڈی یونیورس کی تازہ ترین قسط تھی۔ اس فلم میں راجکمار را، شردھا کپور، اپارشکتی کھرانہ، ابھیشیک بینرجی، اور پنکج ترپاٹھی نے کام کیا تھا یہ ہارر کامیڈی فلم باکس آفس پر بہت کامیاب رہی اور اسے ناظرین نے بہت پسند کیا۔
حال ہی میں، امر کاشک نے اسکائی فورس کی پروڈکشن میں بھی حصہ لیا تھا جو ایک ایریئل ایکشن ڈراما فلم ہے، اس فلم میں اکشے کمار، ویر پہاڑیا، سارہ علی خان، اور نمرت کور نے اداکاری کی تھی۔تاہم رپورٹ سکے مطابق امر اپنی اگلی فلم تھاما کے پروڈیوسر بھی ہیں جو میڈاک ہارر کامیڈی یونیورس کی اگلی فلم ہے، جس میں آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، یہ فلم دیوالی 2025 پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔












