ٹیرف وار، چین نے امریکی فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا دیدیا

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سے ہالی ووڈ کی فلم انڈسٹری پر بھی قابل زکر اثر پڑا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین امریکا پر جو جوابی ٹیرف عائد کیا ہے اس سے ہالی ووڈ فلمیں بھی محفوظ نہیں رہی ہیں۔چین نے نہ صرف مزید ٹیرف عائد کیا ہے بلکہ ہالی ووڈ فلموں کی اپنے ملک درآمد کو بھی محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن نے ایک سخت بیان جاری کیا ہے جس سے ہالی ووڈ فلم میکرز میں کھلبلی مچ گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 30سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ رہا ہے تاہم اب یہ تعداد کم کردی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی چھیڑی گئی تجارتی جنگ کے دوران امریکا 145فیصد جبکہ جواب چین 125فیصد ٹیکس عائد کرچکا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں