اداکار وہاج علی کے ڈراموں نے بھی مجموعی طور پر 4ارب ویوز کا سنگِ میل عبور کرلیا

لاہور (سید جاوید حسن شاہ)پاکستانی ڈراموں کی دھوم تو پڑوسی ملک تک بھی ہے اور سوشل میڈیا کے جدید دور میں ان کی شہرت کو چار چاند لگ گئے۔پاکستانی ڈراموں کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس ڈیجیٹل دور میں کئی ڈرامے اربوں ویوز حاصل کر چکے ہیں۔مگر ان سب میں ایک اداکار کا نام سب سے نمایاں ہے جن کے صرف دو ڈراموں کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 8 ارب سے زیادہ ہوگئی۔یہ اداکار دانش تیمور ہیں جن کے ڈراموں نے اتنی بڑی تعداد میں صارفین نے دیکھا۔ یہ کارنامہ تاحال کسی اور پاکستانی اداکار کے حصے میں نہیں آیا۔
دانش تیمور کے ریکارڈ توڑنے والے ڈراموں میں جان نثار نے تقریبا 3 ارب اور کیسی تیری خود غرضی نے 5 ارب ویوز حاصل کیے۔خیال رہے کہ اداکار وہاج علی کے ڈراموں نے بھی مجموعی طور پر 4 ارب ویوز کا سنگِ میل عبور کیا ہے چکے ہیں لیکن کسی ایک اداکار کے دو ڈراموں کا الگ الگ 2 ارب ویوز حاصل کرنا دانش تیمور ہی کا خاصہ ہے۔دانش تیمور کے کیریئر کا آغاز 2005 میں دو سال بعد سے کیا اور پھر ڈریکولا نے بھی کامیابی حاصل کی۔ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں رہائی، اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، دیوانگی اور عشق شامل ہیں مگر جان نثار اور کیسی تیری خود غرضی نے ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں