آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر.پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا آج آرام۔ کل پریکٹس۔ پرسوں میچ

لاہور(سید جاوید حسن شاہ) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی آج آرام کریں گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں پلئیرز باولنگ۔ بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گی۔پلیئرز کی سکلز ڈویلپمنٹ پر بھی فوکس کیا جائے گا۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم تیسرا میچ 14 اپریل کو ویسٹ انڈیز سے کھیلے گی۔ڈے اینڈ نائٹ میچ قذافی سٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں