عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 14ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ)عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 14ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی۔معین اخترنے اپنے کیرئیرکا آغاز 1966میں کیا،انہوں نے کئی لازوال ٹی وی ڈراموں،فلموں اور اسٹیج شوز میں کام کیا۔معین اخترپاکستان کے ان چند فنکاروں میں شمارکیے جاتے ہیں جنھوں نے اردو، پنجابی، سندھی،پشتو، گجراتی، بنگالی، انگریزی سمیت کئی زبانوں میں کام کیا،ان کے مقبول ترین ڈراموں میں روزی، ہاف پلیٹ،آخری گھنٹی،مکان نمبر47،آنگن ٹیڑھا،سچ مچِ،عیدٹرین، جب کہ اسٹیج ڈراموں میں بڈھا گھر پہ ہے، یس سرنوسر’ شامل ہیں۔معین اخترکوان کی بہترین اداکاری پرحکومت پاکستان نے تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی اعزازت سے نوازا۔ معین اختر22اپریل 2011ء کوحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
Load/Hide Comments












