آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری

پاکستان 28 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔کراچی اور راولپنڈی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تین تین میچوں کی میزبانی کریں گے۔جبکہ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کم از کم چار میچوں کی میزبانی کرے گا.دفاعی چیمپئن پاکستان اپنی مہم کا آغاز 19 فروری کو کراچی سے کرے گا.تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے.آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول درج ذیل ہے.
19 فروری – پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی.
20 فروری – بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی.
21 فروری – افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی.
22 فروری – آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، قذافی اسٹیڈیم، لاہور.
23 فروری – پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی.
24 فروری – بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی.
25 فروری – آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی.
26 فروری – افغانستان بمقابلہ انگلینڈ، قذافی اسٹیڈیم، لاہور.
27 فروری – پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی.
28 فروری – افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، قذافی اسٹیڈیم، لاہور.
1 مارچ – جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی.
2 مارچ – نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی.
4 مارچ – سیمی فائنل 1، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی**
5 مارچ – سیمی فائنل 2، قذافی اسٹیڈیم، لاہور**
9 مارچ – فائنل – قذافی اسٹیڈیم، لاہور***
سیمی فائنل 1 میں بھارت شامل ہوگا اگر وہ کوالیفائی کرتا ہے۔سیمی فائنل 2 میں پاکستان شامل ہوگا اگر وہ کوالیفائی کرتا ہے۔ اگر بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو یہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، دبئی میں کھیلا جائے گا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں