الیکشن کمیشن کا ڈی جی ہیلتھ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹس
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈاکٹر عبدالبصیر خان اچکزئی کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سے رپورٹ طلب کر لی.
دستیاب دستاویزات کے مطابق، مجاز ای سی پی نے وزارت صحت سے اچکزئی کی ٹرانسفر اور انہیں کمیشن کی پیشگی منظوری کے بغیر ایڈمن پول میں رکھنے کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت کی جانب سے ان کی برطرفی کی اطلاع اس وقت دی گئی جب وہ وفاقی وزیر صحت کے ہمراہ غیر ملکی دورے پر تھے۔
وزارت قومی صحت نے ان کی جگہ محمد احمد قاضی کو ڈی جی ہیلتھ کا اضافی چارج دیا تھا جو تین ماہ کے لیے یا باقاعدہ عہدے پر تعیناتی تک معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سیکرٹری اور وزیر کے درمیان تنازع کی وجہ ڈاکٹر رضیہ فاطمہ کی تقرری ہے۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر رضیہ کی ٹی بی، ایچ آئی وی/ایڈز اور ملیریا کے پروجیکٹ میں بطور نیشنل کوآرڈینیٹر تقرری پر خوش نہیں تھے
وزارت صحت نے ڈاکٹر رضیہ کو دو سال کے لیے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کے اعلیٰ حکام کو اچکزئی کی وزارت میں مبینہ غیر قانونی انضمام پر تحفظات کا اظہار کر چکے تھے












