امریکہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی میں اضافہ کررہا ہے، بلوم برگ
امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی بڑھا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون کو دی گئی درخواست میں اپاچی گن شپ بیڑے کے لیے مزید لیزر گائیڈڈ میزائل شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 155 ایم ایم گولے، نائٹ ویژن ڈیوائسز، بنکربسٹر گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں بھی درخواست میں شامل ہیں.رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو ہر سال 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔
Load/Hide Comments











