انضمام کو فوری استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں تھی.عالیہ رشید

پی سی بی کی ڈائیریکٹر میڈیا و کمیونیکشن عالیہ رشید نے کہا ہے کہہ ابھی تک چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفی کیوں دیا؟ ورلڈکپ کےموقع پرکسی بورڈ کوشوق نہیں ہوتا کہ کسی تنازع میں پڑے، انضمام الحق کو فوری طورپر استعفی دینےکی ضرورت نہیں تھی،ان کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔بھارتی حکومت کی طرف سے کھلاڑیوں اور صحافیوں کو ویزے نہ دینے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کو خود بھی بھارتی حکومت نے ویزہ نہیں دیا، اس میں نا پی سی بی کچھ کرسکتا تھا نہ ہی آئی سی سی کیونکہ یہ معاملہ مکمل طور پر بھارتی حکومت کے ہاتھ میں تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ مستقبل میں آئی سی سی کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں