حج 2024: سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا

حج 2024 کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا جس کا سلسلہ 12 دسمبر تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے 15 بینکوں میں شروع ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق آئندہ سال تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت حج ادا کرسکیں گے
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقررہ تعداد سے زائد حج درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔ دسمبر 2024 تک کارآمد شناختی کارڈ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی۔

خیال رہے کہ آئندہ سال پہلی مرتبہ خواتین محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ نگران حکومت نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کرتے ہوئے اخراجات میں ایک لاکھ رو پے کی کمی کی تھی۔ حج پیکج 11 لاکھ 75 ہزار روپے سے 10 لاکھ 75 ہزار روپے تک لے آئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں