ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت سپریم کورٹ سے براہ راست

سلام آباد: سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کی جارہی ہے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کررہا ہے۔پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور اٹارنی جنرل منصورعثمان روسٹرم پر موجود ہیں۔گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کی براہ راست نشریات کیلئے درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ ہونے کے ناطے انصاف کیلئے درخواست کی، ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کیا، ان کا قتل نظام انصاف پر دھبہ ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ عوام کے سامنے حقائق رکھنے کیلئے کیس کی لائیو نشریات بہت اہم ہے۔یاد رہے کہ 2011 میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق ریفرنس دائر کیا تھا اور اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے دسمبر 2012 تک کیس کی 6 سماعتیں بھی کی تھیں لیکن ریفرنس سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں