روحان نوری نے مینز سنگلز اور بوائز سنگلز کے دونوں ٹائٹل جبکہ خواتین کا ٹائٹل شازیہ ساجد نے جیت لیا

اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ)روحان نوری نے گن اینڈ کنٹری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز اور بوائز سنگلز کے دونوں ٹائٹل جیت لئے جبکہ خواتین کا ٹائٹل شازیہ ساجد نے جیت لیا۔ اس موقع پر گن اینڈ کنٹری کے سیکرٹری عمران افراز خان بھی موجود تھے جبکہ نعمان افضل نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیئے۔مینز سنگلز کے فائنل میچ روحان نوری نے عادل فاروق کو 5ـ8 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا جبکہ بوائز سنگلز کے فائنل میں بھی روحان نوری نے ماجدمحمود کو 4ـ8 سے کامیابی حاصل کر لی جبکہ لیڈیز سنگلز کے فائنل میں شازیہ ساجدنے لیلہ رخ کو 6ـ8 سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔چیمپئن شپ میں 60 مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں