معاشی چیلنجز درپیش تھے انہیں حل کیا ہے
اسلام آباد(غلام مرتضی)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز درپیش تھے انہیں حل کیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلامک کیپیٹل مارکیٹس کانفرنس سے بذریعہ زوم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری معاشی سمت درست ہے۔ معاشی چیلنجز درپیش تھے انہیں حل کیا ہے۔اسلامی کیپٹل کانفرنس حکومت کے مالی نظام کو شریعہ اصولوں پر منتقل کرنے کا عزم ہے۔ہماری پیش رفت اچھی ہے۔وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی مالیاتی نظام پر منتقلی کے سفر میں سب نے مل کر چلنا ہے۔ شریعہ اصولوں پر مرتب کی گئی پروڈکٹ سے صارف کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔ دنیا میں ویلیو فنانشل خدمات کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ ایس ای سی پی ریگولیٹری ماحول فراہم کر رہا ہے۔ایس ای سی پی کی توجہ شعبے کی صلاحیت بڑھانے پر بھی ہے۔ حکومت کو سکوک کے ذریعے سود سے پاک قرض مل سکتا ہے۔
Load/Hide Comments












