آذربائیجان ٹورازم بورڈ کی جانب سے پاکستان روڈ شو میں سیاحتی مواقع کی شاندار نمائش

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ): آذربائیجان ٹورازم بورڈ (ATB) کا پاکستان میں اپنا کامیاب روڈ شو 31 اکتوبر 2025 کو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا۔ یہ روڈ شو 27 سے 31 اکتوبر کے دوران ملک کے تین بڑے شہروں لاہور (27 اکتوبر)، کراچی (29 اکتوبر) اور اسلام آباد (31 اکتوبر) میں منعقد ہوا۔ اس روڈ شو میں پاکستان کے 200 سے زائد ٹریول اینڈ ٹورازم نمائندگان اور 21 میڈیا نمائندوں نے شرکت کی جنہیں آذربائیجان کے سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والے مختلف اداروں سے براہِ راست ملاقات کا موقع ملا۔ اس موقع پر آذربائیجان کی پانچ نمایاں شراکت دار کمپنیوں، بشمول آذربائیجان ایئرلائنز (AZAL)، شہداگ ماؤنٹین ریزورٹ، ابسہرون ہوٹل گروپ (AHG)، اور دیگر معروف ہوٹل چینز و ڈیسٹی نیشن مینجمنٹ کمپنیوں نے اپنی پیشکشیں پیش کیں۔
ان سیشنز کے دوران آذربائیجان کے متنوع سیاحتی امکانات، ثقافتی و تاریخی سیاحت، ایڈونچر، ویلنَس (Wellness)، اور MICE (میٹنگز، انسیٹیوز، کانفرنسز اور ایگزیبیشنز) کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ آذربائیجان کو محفوظ، قابلِ رسائی اور پرکشش سیاحتی منزل قرار دیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران شراکت داروں نے پاکستانی ٹریول انڈسٹری، ایئرلائنز اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ممکنہ تعاون اور نئے کاروباری مواقع پر تبادلۂ خیال کیا۔ نمایاں نکات میں فیملی ٹریول تجربات، ماؤنٹین اور اسکی ریزورٹس، ویلنَس ٹورازم اور آئندہ بڑے ایونٹس سے متعلق پریزنٹیشنز شامل تھیں۔ روڈ شو کا اختتام اسلام آباد میں نیٹ ورکنگ ڈنر اور میڈیا بریفنگ کے ساتھ ہوا، جس میں معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت کی، جن میں جناب فلورین سینگسٹشمِڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، آذربائیجان ٹورازم بورڈ اور جناب سمیر احمدلی، ڈپٹی مشن ہیڈ، شامل تھے۔
گزشتہ برسوں میں پاکستان سے آذربائیجان آنے والے سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ روڈ شو دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور آذربائیجان کو ایک “East meets West” منزل کے طور پر فروغ دینے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔ اس موقع پر مستقبل میں مشترکہ تعاون کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی گئی تاکہ آذربائیجان کی پاکستان میں سیاحتی موجودگی کو مزید وسعت دی جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں