اردو اور پنجابی کے معروف شاعر منیر نیازی کا97واں یوم پیدائش9اپریل کو منایا جائے گا

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ)اردو اور پنجابی کے معروف شاعر منیر نیازی کا97واں یوم پیدائش9اپریل کو منایا جائے گا۔ شاعری میں جداگانہ اسلوب رکھنے والے منیر نیازی 9 اپریل 1928ء کو ضلع ہشیار پور میں پیدا ہوئے۔منیر نیازی کے اردو شاعری کے تیرہ، پنجابی کے تین اور انگریزی کے دو مجموعے شائع ہوئے۔ ان کے مجموعوں میں بے وفا کا شہر، تیز ہوا اور تنہا پھول، جنگل میں دھنک، دشمنوں کے درمیان شام، سفید دن کی ہوا، سیاہ شب کا سمندر، ماہ منیر، چھ رنگین دروازے، چار چپ چیزاں، رستہ دسن والے تارے، آغاز زمستان، ساعت سیار اور کلیات منیر شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں