زونگ اور ہواوے نے پاکستان کا پہلا فل ڈوپلیکس ای بینڈ مائیکروویو لنک فیلڈ ٹیسٹ مکمل کر لیا
اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ): پاکستان میں صف اول کی انفارمیشن سروسز اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ فورجی نے ہواوے کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی بار’فل ڈوپلیکس ای بینڈ مائیکروویو لنک کا فیلڈ ٹیسٹ‘کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ یہ کامیابی پاکستان میں الٹرا ہائی کیپیسٹی بیک ہال ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہائی ڈیفینیشن ویڈیو اسٹریمنگ، آگمینٹڈ ریئلٹی (AR)، کلاؤڈ سروسز اور کم تاخیر (لو لیٹنسی) والی ایپلیکیشنز کے باعث ڈیٹا ٹریفک میں تیزی سے اضافے کے ساتھ، روایتی مائیکروویو بیک ہال سالوشن، سپیکٹرم کو درپیش رکاوٹوں میں اضافہ کا سامنا کر رہے ہیں۔ زونگ کا فل ڈوپلیکس ای بینڈسالوشن ان چیلنجز کا مؤثر جواب فراہم کرتا ہے اورنیکسٹ جنریشن نیٹ ورک کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
ابھرتی ہوئی ایپلیکیشنز کے باعث ڈیٹا ٹریفک بڑھنے سے روایتی مائیکروویو سالوشن،اسپیکٹرم کے محدود وسائل کے باعث الٹرا ہائی کیپیسٹی بیک ہال کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ اپنی ہائی آئسولیشن انٹیگریٹڈ اینٹینا ساخت اور جدید انٹرفیرنس کینسلیشن الگوردھم کی بدولت، یہ مائیکروویو لنک ایک ہی فریکوئنسی پر بیک وقت ڈیٹا بھیجنے اور وصول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے روایتی سالوشنز کے مقابلے میں اسپیکٹرم ایفیشینسی دوگنی ہو جاتی ہے جبکہ فی لنک ڈیٹا ترسیل کی گنجائش پچاس(50) جی بی پی ایس تک پہنچ جاتی ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی مستقبل کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر میں استعمال کی جائے گی جس کے ذریعے زونگ فورجی اپنے صارفین کو تیز تر، زیادہ قابل اعتماد اور قابل توسیع کنیکٹیوٹی سروسز فراہم کر سکے گا اور نیٹ ورک کا تجربہ مزیدبہتر اور مستحکم ہوگا۔
زونگ فورجی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر مسٹر ماؤ وے لیانگ نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ،”زونگ فورجی ٹیکنالوجی کی جدت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے پرعزم ہے۔الٹرا ہائی کیپیسٹی بیک ہال سالوشن متعارف کروا کر ہم پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے مضبوط بنیاد رکھ رہے ہیں۔ یہ پیش رفت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی معاونت، صارفین کے تجربے کو بہتر اور ملکی معاشی ترقی و ڈیجیٹل شمولیت میں براہ راست کردار ادا کرے گی۔
اس تنصیب میں جدید ای بینڈ (80 گیگا ہرٹز) فل ڈوپلیکس الٹرا براڈ بینڈ ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جو زیادہ سے زیادہ 50 جی بی پی ایس تک ترسیلی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر کے ارتقا میں ایک تاریخی کامیابی ہے۔ اس کامیاب فیلڈ ٹیسٹ کے ساتھ، زونگ فورجی پاکستان کا پہلا آپریٹر بن گیا ہے جس نے جدید فل ڈوپلیکس ای بینڈ ٹیکنالوجی متعارف کرائی اور یوں ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی میں اپنے کلیدی کردار کو مزید مستحکم کیا ہے۔












