عروہ حسین نے مشہور گیت ”مسکلی”پر ادائیں دیتی ہوئے بنائی گئی ویڈیو فینز کیساتھ شیئر کردی

(سید جاوید حسن شاہ)پاکستانی ادکارہ عروہ حسین نے بالی وڈ کے مشہور گیت ”مسکلی”پر ادائیں دیتی ہوئے بنائی گئی ویڈیو فینز کے ساتھ شیئر کردی۔”میری لاڈلی”،”نیلی زندہ ہے”، ”اڈاری”اور”میری شہزادی”جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عروہ حسین کی ایک وجہ شہرت معروف گلوکار فرحان سعید بھی ہیں جو انکے شوہر ہیں۔عروہ حسین اور فرحان سعید نے سال 2016 میں شادی کی اور 3 جنوری 2024 کو اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
عروہ حسین ان دنوں اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے اور اس کی پرورش کرنے میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے ٹی وی اسکرینز سے دور ہوگئی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کچھ کہنے کے بجائے بالی وڈ کی فلم ”دہلی 6”کا سب سے مشہور گیت ”مسکلی”لگایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں