فرسٹ چیرمین پی اے ایف فُل کنیکٹیکٹ کراٹے نیشنل چیمپین شپ اختتام پزیر ، ہیوی ویٹ نیشنل چیمپین کا اعزاز ایک بار پھر اِسلام آباد نے اپنے نام کیا۔
واہ کینٹ( نمائندہ خصوصی): پاکستان فل کانٹیکٹ کراٹے اور پی او ایف سپورٹس بورڈ کے اِشتراک سے پہلی نیشنل فل کنٹکٹ کراٹے چیمپین شپ 14/15 جون کو پی او ایف سپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں منعقد ہوئی۔ چیمپین شپ میں لڑکیوں کی تین جبکہ لڑکوں کی چار ویٹ کیٹیگریز میں پنجاب، کے پی، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور اِسلام آباد کی ٹیموں کے 140 سے زیادہ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔
شرکا نے واہ کینٹ میں منعقد ہونے والے نیشنل ایونٹ کے بڑے مقابلوں کو کو بےحد سراہا۔ ایونٹ کے مہمانان خصوصی چیرمین پی او ایف واہ نے چیف آرگنایزر و پریزیڈنٹ فل کنٹکٹ کراٹے شیہان آرشد جان، وایس پریزیڈنٹ سید شکیل احمد، مزمل محبوب، آرگنایزنگ سیکٹری قاسم ، رفیق قریشی اور انکی ٹیم کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
مہمان خصوصی، ڈاریکٹر سپورٹس و سیکٹری سپورٹس بورڈ واہ کینٹ نے چیمپین شپ کے اِختتام پر جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور کیش انعامات جبکہ آفیشلز میں اعزازی شیلڈ تقسیم کیں جبکہ لڑکے اور لڑکیوں میں فل کانٹیکٹ کراٹے کے صحت مندانہ رجھان پر خوشی کا اظہار کیا۔
لڑکیوں کی ویٹ کیٹیگریز میں ماہنور باجوا 45- , تسمیہ منیر 55- ،میرب شہزاد 55+ کلو گرام میں نیشنل چیمپین قرار پاہیں جبکہ لڑکوں کی ویٹ کیٹیگری میں پنجاب سے بابر علی 50- کلوگرام، خیبر پختونخواہ سے عابد رضا 60- , آزاد کشمیر سے راجہ عدیل 70-, جبکہ +70 کلو گرام کی ہیوی ویٹ کیٹیگری میں اِسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مجیب اللہ نے ایک بار پھر نیشنل چیمپین بننے کا اعزاز اپنے نام کر کیا۔












