مئیر برامپٹن پیٹرک براؤن فوری طور پر محمد شعیب کو برامپٹن مئیر کی جانب سے دئیے گئیے بزنس ایمبسیڈر برائے ٹورزم کے عہدے سے دستبردار سمیت سال 2026 کے لیے دئیے گئے گراونڈز کے اجازت نامے کو منسوخ کرنے کی اپیل

برامپٹن (نمائندہ خصوصی):کینیڈا کے شہر برامپٹن میں گزشتہ سال منعقد کی برامپٹن سپر لیگ ( BSL ) میں اقراباہروری، اکاؤنٹ میں غبن اور دیگر اقدامات پر ( BSL ) کے ڈائریکٹرز طارق پرویز اور فیصل مولیدینا نے پریس کانفرس کے ذریعے محمد شعیب کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایل کرکٹ لیگ میں فراڈ ، اقراباہروری، اکاؤنٹ میں غبن اور دیگر اقدامات نے ہمیں پریس کانفرس کے ذریعے محمد شعیب کو بے نقاب کرنے پر مجبور کردیا ہے
ہم مئیر برامپٹن پیٹرک براؤن فوری طور پر محمد شعیب کو برامپٹن مئیر کی جانب سے دئیے گئیے بزنس ایمبسیڈر برائے ٹورزم کے عہدے سے دستبردار سمیت سال 2026 کے لیے دئیے گئے گراونڈز کے اجازت نامے کو منسوخ کرے.فیصل مولدینا نے محمد شعیب کو مناظرے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر محمد شعیب سمجھتے ہیں کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں تو وہ کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر جو الزامات لگائے گئے ہیں میرے ساتھ بیٹھکر ثبوت پیش کریں اور جو قانون کی دھجیاں بکھیری گئی ہیں ان کا جواب دیں.
مصالحاتی کمیٹی کے رکن یوسف جرمن نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی کہ معاملات افہام وتفہیم سے حل ہوجائیں لیکن محمد شعیب ان پر اکاؤنٹ میں لگائے گئے الزامات کا جواب دینے سے انکار کرتے رہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں