میرا شوہر نہ ٹائیکون ہے اور نہ66 برس کا، ماہرہ خان

کراچی (نمائندہ خصوصی )پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی دوسری شادی اور شوہر سلیم کریم سے متعلق پہلی بار تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر نہ ٹائیکون ہیں اور نہ انکی عمر 66 برس ہے، رخصتی کے وقت ویٹر اور گانا بجانے والے انگریز ڈی جے سے لے کر ہر کوئی آبدیدہ تھا۔ آمنہ حیدر کو انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ وہ اپنے شوہر سلیم کے ساتھ نکاح سے پہلے شادی کا فوٹوشوٹ نہیں کروانا چاہتی تھیں۔پہلی بار اپنی شادی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ’عام طور پر شادیوں میں جوڑے کا فوٹوشوٹ نکاح سے پہلے ہوتا ہے لیکن میں نے ایسا کرنے سے منع کردیا تھا، میں چاہتی تھی کہ نکاح نامے پر دستخط کرنے کے بعد ہمارا فوٹوشوٹ ہو۔‘انہوں نے کہا کہ ’نکاح کے بعد جب میں سلیم کی طرف چلتی ہوئی آرہی ہوں تو تب انہوں نے پہلی بار (شادی کے جوڑے میں) مجھے دیکھا تھا، پھر ہم فوٹوشوٹ کے لیے پہاڑوں کی طرف روانہ ہوگئے۔‘وائرل تصاویر پر بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ’تصاویر لینے کےبعد ہم دونوں پہاڑ کے بالکل کنارے پر کھڑے ہو گئے تھے، میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ گھونگھٹ کے ساتھ میری تصاویر ہوں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں