گوگل نے جیمنائی میں نیا پرسنل انٹیلیجنس فیچر متعارف کرا دیا

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ): برسوں سے ڈیجیٹل پلاننگ ایک بوجھ محسوس ہوتی رہی ہے , خواہ خاندان کے لیے تعطیلات کی منصوبہ بندی ہو یا کسی خاص یادگار لمحے کو تلاش کرنا, لوگوں کو ایک ”انسانی راؤٹر (human router)“ کے طور پر کام کرنا پڑتا ہے یعنی کام کو مکمل کرنے کے لیے ای میلز کی مسلسل تہیں پلٹنا اور فوٹو گیلریوں اور نقشوں میں بھٹکتے پھرنا، وغیرہ۔ گوگل اب اس عمل کو مزید آسان بنا رہا ہے کیونکہ اس نے حال ہی میں جیمنائی (Gemini) کے لیے ایک بڑی اپڈیٹ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ”پرسنل انٹیلی جنس(Personal Intelligence) “ متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ مصنوعی ذہانت کا ایک نیا انداز ہے جو آپ کی پسندیدہ گوگل ایپس میں بکھری ہوئی معلومات کو یکجا اور پراسیس کر کے آپ کو روزمرہ زندگی کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
روایتی مصنوعی ذہانت (AI)کے برعکس، جو صرف اُن معلومات تک محدود ہوتی ہے جو اُسے انٹرنیٹ پر ملتی ہیں، پرسنل انٹیلی جنس لوگوں کی ذاتی دنیا کو سمجھتی ہے کیونکہ یہ اُن ایپس کا تجزیہ کرتی ہے جن پر وہ سب سے زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ جی میل، گوگل فوٹوز اور یوٹیوب جیسی ایپس کے ساتھ محفوظ انداز میں منسلک ہو کر، جیمنائی خصوص مہارت کے حامل ایک اسسٹنٹ(Specialized Assistant) کی شکل اختیار کر لیتی ہے جسے آپ کی انفرادی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
پرسنل انٹیلی جنس کے ذریعے بہت سے کام آسان ہو جاتے ہیں — مثال کے طور پر سفر کی منصوبہ بندی کے دباؤ کو ہی لے لیجیے۔ فلائٹ کنفرمیشن کے لیے درجنوں ای میلز کھنگالنے اور کسی پسندیدہ ریسٹورنٹ کو یاد کرنے کے لیے برسوں پرانی تصاویر دیکھنے کے بجائے، آپ محض جیمنائی سے مدد مانگ سکتے ہیں۔ یہ جی میل میں آپ کے سفر کی تاریخیں دیکھ سکتی ہے، گوگل فوٹوز میں آپ کی پسندیدہ قدرتی مناظر کی فوٹو گرافی یا کھانوں کی تصاویر دیکھ کر آپ کے مزاج کو سمجھ سکتی ہے، یہاں تک کہ ایک مربوط اور منفرد سفری منصوبہ تیار کر سکتی ہے جو خاص طور پر آپ کے انداز اور شیڈول کے عین مطابق ہو۔
مصنوعی ذہانت کی قطعی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، گوگل نے پرسنل انٹیلی جنس کو رازداری کو اولین ترجیح دیتے ہوئے (Privacy First) تیار کیا ہے۔ یہ فیچر مکمل طور پر اختیاری ہے اور ڈیفالٹ طور پر بند رہتا ہے۔ صارفین کو اس بات پر مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ کن ایپس کو منسلک کرنا چاہتے ہیں، اور وہ کسی بھی وقت چیٹ ہسٹری (chat history) کوحذف کر سکتے ہیں۔ آپ، خواہ، صرف جی میل کو منسلک کرنا چاہیں یا ورزش کے لیے بہتر ویڈیوز تلاش کرنے کے لیے یوٹیوب کی دلچسپیوں کو شامل کریں، ہر صورت میں انتخاب ہمیشہ صارف کے اپنے ہاتھ میں رہتا ہے۔
یہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے اور امریکہ میں Google AI Pro اور Google AI Ultra کے سبسکرائبرز کے لیےمرحلہ وار کرایا جا رہا ہے۔ گوگل کا منصوبہ ہے کہ جلد ہی اسے مزید ممالک، زبانوں اور فری ٹیر (مفت صارفین) تک بھی وسعت دی جائے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں