گوہر خان کی ریمپ واک نے مداحوں کے دل جیت لیے
(سید جاوید حسن شاہ)41سالہ بھارتی معروف اداکارہ، میزبان و ماڈل گوہر خان اور 29سالہ انفلوئینسر زید دربار دوسری بار والدین بننے جا رہے ہیں۔اداکارہ گوہر خان نے حال ہی میں اپنے یہاں دوسرے ننھے مہمان کی متوقع آمد سے متعلق انکشاف کیا ہے جس کے بعد سے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اس جوڑی کو تاحال مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ایسے میں گزشتہ روز گوہر خان نے ایک فیشن شو کے دوران ریمپ پر واک کی ہے۔اس ریمپ واک کو دیکھ کر ان کے مداح و سوشل میڈیا صارفین گوہر خان کی صحت اور سلم اسمارٹ جسامت سے متاثر نظر آئے۔
صارفین کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اداکارہ 41سال کی عمر میں ماں بننے جا رہی ہیں، ان کی صحت اور متحرک زندگی دوسروں کے لیے رول ماڈل ہے۔جہاں اداکارہ کی خوبصورتی اور مصروف زندگی کے دوران خاندان بڑھانے پر تریفیں کی جا رہی ہیں، وہیں ان کا لباس انٹرنیٹ صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھایا ہے۔اداکارہ گوہر خان کی جانب سے ریمپ واک پر پہنی گئی جدید طرز کی ساڑھی سے نیٹیزنز نالاں نظر آ رہے ہیں۔












