وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر باکو سے تاشقند روانہ
باکو (نمائندہ خصوصی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آزربائجان کا دو روزہ دورہ ختم کرکے ازبکستان کے دو روزہ دورے پر باکو سے تاشقند روانہ. آذربائیجان کے اول نائب وزیرِ اعظم عزت مآب یعقوب عبداللہ اوعلو ایوبوف، نائب وزیرِ خارجہ یالچین رفائیف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرخادوف، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کو الوداع کیا. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے دورہء ازبکستان میں ہمراہ ہونگے.
Load/Hide Comments











