فلسطینی سفارتخانے اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے اشتراک سے “فلسطین تھا اور رہے گا” کے عنوان سے فوٹو نمائش کا انعقاد

اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ)اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے اشتراک سے “فلسطین تھا اور رہے گا” کے عنوان سے فوٹو نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلسطینی عوام کی جدوجہد، ثقافت اور تاریخ کو اجاگر کیا گیا۔تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں، دانشوروں اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر زید کا کہنا تھا کہ یہ نمائش محض تصویروں کا مجموعہ نہیں، بلکہ فلسطینی عوام کے حوصلے اور ان پر ہونے والے مظالم کی گواہی ہے۔ نمائش میں غزہ، مغربی کنارے اور فلسطین کے مختلف علاقوں میں بسنے والے عوام کی مشکلات، تاریخی ورثے اور ثقافتی پہچان کو تصویری شکل میں پیش کیا گیا ہے، تاکہ دنیا فلسطینی عوام کی اصل حقیقت کو دیکھ سکے۔ یہ نمائش 28 فروری تک عام عوام کے لیے کھلی رہے گی، جہاں روزانہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک فلسطینی تاریخ اور ثقافت کو قریب سے دیکھا جا سکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں