پی سی بی میں عہدیداران کی تعیناتی کرتے ہوئے ملکی مفاد اور وقار کا خیال رکھا جائے، نگران وزیر اعظم
نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت پی سی بی کے امور کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔نگران وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹ پوری قوم کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور قومی جذبہ ابھرتا ہے۔پی سی بی میں عہدیداران کی تعیناتی کرتے ہوئے ملکی مفاد اور وقار کا خیال رکھا جائے۔کھلاڑیوں کو اچھی کوچنگ کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی کی جائے۔کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کی جائے تاکہ ملک کی بہتر نمائندگی کر سکیں۔کرکٹ کو ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ملک میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم اور پشاور کے اربابِ نیاز اسٹیڈیم کی بحالی کا کام فوری شروع کیا جائے۔
Load/Hide Comments












