ریڈ بال مشکل فارمیٹ اورچیلنج ہے.کپتان شان مسعود
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے کپتان منتخب کیے جانے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ پاکستان کیلئے کھیلنا ہی اعزاز کی بات ہے، ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر پی سی بی کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریڈ بال مشکل فارمیٹ ہے، یہ ایک چیلنج ہے اور ہم سب کی ذمے داری ہے کہ مل کر ٹیم کو آگے برھائیں، چاہتے ہیں کہ ایک ایسی برانڈ کی کرکٹ کھیلیں جو ہماری شناخت بنے۔
Load/Hide Comments












