سعودیہ نے پاکستانی مسافروں کے لئے روابط کو مزید مستحکم کر دیا

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) جیسے جیسے سعودی عرب ایک بڑے عالمی کاروباری اور سیاحتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، پاکستانی مسافر بھی بین الاقوامی سفر کے لئے مملکت کی جانب بڑھتی ہوئی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ اس بڑھتے ہوئے رجحان کا مرکزی ستون سعودیہ ہے، جو کہ 1945 سے مملکت کا قومی ایئر لائن کیر ئیر ہے اور پاکستان سے دنیا بھر کے اہم مقامات تک سفر کے تجربے کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے۔سعود یہ روزانہ 530 سے زائد پروازیں 100 سے زیادہ شہروں کے لئے چلاتی ہے، جس کے ذریعے پاکستان کے کاروباری اور سیاحتی مسافروں کو وسیع سفری روابط فراہم کیے جاتے ہیں۔ جدہ اور ریاض میں مؤثر ٹرانزٹ پوائنٹس کے زریعے نیو یارک ماندن، پیرس، فرینکفرٹ اور ٹورنٹو جیسے بڑے مراکز تک رسائی ممکن ہے۔ حالیہ بین الاقوامی شراکت داری، جس میں مسافروں کو مزید روٹس اور دنیا بھر میں ہموار کنکشنز کی سہولت ملتی ہے۔
پاکستانی مسافروں کی مختلف ضرویات کو مد نظر رکھتے ہوئے سعودیہ نے ایک منفرد 96 گھنٹے کے اسٹاپ اوور ویزا پروگرام متعارف کرایا ہے، جو مسافروں کو اپنے سفر کے دوران سعودی عرب کی ثقافتی اور اقتصادی ترقی کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔مسافروں کے آرام کو مزید بہتر بناتے ہوئے سعودیہ کی بزنس کلاس میں کشادہ نشستیں، لیٹنے کے لئے مکمل فلیٹ بیڈز، 17 اپی ایچ ڈی اسکرینز اور مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ مزید بہتری کے منصوبے بھی جاری ہیں، جن کے تحت 2026 میں نئے ایئر بیس A321LR طیاروں میں جدید بزنس کلاس سوئیٹس متعارف کرائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، 2025 کے آخر سے ایئر بس A330 اور بونگ 777 کے بیڑے کو جدید پرائیوٹ بزنس کلا اس سوئیٹس سے آراستہ کیا جائے گا، جس سے راز داری اور آسائش میں نمایاں اضافہ ہوگا۔قابل اعتماد سروس سعودیہ کی ایک اور نمایاں خصوصیت ہے۔ سیریم کی درجہ بندی کے مطابق سعودیہ نے 2024 میں وقت پر روانگی کے حوالے سے 88.82 اسکور کے ساتھ عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ یہ درجہ بندی سعودیہ کے وقت کی پابندی اور کار کردگی کے عزم کو اجا گر کرتی ہے۔
پاکستانی مسافروں کے ذوق کو مد نظر رکھتے ہوئے، سعود یہ مستند حلال کھانے پیش کرتی ہے، جن میں روایتی سعودی پکوان جیسے کیسا اور جریش شامل ہیں، مسافر حلال معیارات کے مطابق تیار کئے گئے مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جن کے ساتھ روایتی سعودی قبو بھی شامل کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بزنس کلاس کے مسافروں کو پرواز کے دوران ماہر شیف کی خدمات حاصل ہوتی ہیں، جو ان کے ذوق کے مطابق اعلیٰ معیار کے ریسٹورانٹ جیسا کھانے کا تجربہ فراہم کرتے ہیں ۔جیسے جیسے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تو لقات مزید متکام ہورہے ہیں، سعود یہ بھی اپنے بہتر خدمات ، آرام دو سفری سہولیات اور قابل اعتماد سفری تجربے کے ذریعے بڑھتی ہوئی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے، اور پاکستانی مسافروں کے لئے پسندیدہ ایئر لائن کے طور پر اپنی ساکھ کومزید مضبوط کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں